- الإعلانات -

ماورا حسین کوماہرہ خان کی کس عادت سے نفرت ہے؟

کراچی: اداکارہ ماورا حسین نے سوشل میڈیا پر مداح کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں بتادیا کہ انہیں ماہرہ خان کی کس عادت سے نفرت ہے۔

اداکارہ ماورا حسین نے ٹوئٹرپر’ آسک می سیشن‘  کے دوران مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے دلچسپ جواب دئیے۔ سیشن کے دوران ان کے پرستاروں نے ان سے کئی سوالات پوچھے، جیسے ماورا کو ہفتے کا کون سا دن پسند ہے اور ماورا  نوجوان نسل کو کیا نصیحت کرنا چاہیں گی وغیرہ۔

تاہم زینب فاطمہ نامی خاتون نے ماورا سے نہایت دلچسپ سوال پوچھا کہ ماورا آپ کو ماہرہ کی کون سی ایک چیز سے نفرت ہے اور ماہرہ کی وہ کون سی چیز ہے جو آپ کو بے حد پسند ہے۔

ماوراحسین نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ماہرہ کی اس عادت سے نفرت ہے کہ وہ گھنٹوں تک اپنا فون چیک نہیں کرتیں اورکبھی کبھی تو کئی دنوں تک اپنا فون چیک نہیں کرتیں جب کہ انہیں ماہرہ کی جوبات سب سے اچھی لگتی ہے وہ یہ کہ ماہرہ مجھے (ماورا) کوبے حد چاہتی ہیں۔

ماورا نے دیگر سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ہمیشہ سے جمعے کا دن بہت پسند ہے اس کے علاوہ انہوں نے نوجوانوں کو محنت کرنے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ محنت کا پھل ایک دن ضرور ملتا ہے۔