- الإعلانات -

رنبیر کپور کا اپنے والدین رشی کپور اور نیتو سنگھ کے ساتھ رہنے سے انکار

ممبئی:  بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے اپنے والدین اداکار رشی کپور اور نیتو سنگھ کے ساتھ رہنے سے انکار کر دیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی رنبیر کپور نے اپنی فلمی اور نجی مصروفیات کے باعث والدین سے علیحدہ رہائش اختیار کر رکھی ہے تاہم والدین کے اصرار پر بھی رنبیر ان کے ساتھ رہنے کو تیار نہیں ہے۔رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور نے کترینہ کیف سے معاشقے کے دوران والدین سے علیحدہ رہائش اختیار کر لی تھی اور حال ہی میں دونوں اداکاروں نے ایک دوسرے سے کنارہ کشی کر لی ہے جس کے بعد اداکار رشی کپور اور اداکارہ نیتو سنگھ بیٹے کو اپنے ساتھ رکھنے کے خواہشمند ہیں جس کے لیے انہوں نے رنبیر کو منانے کی کوشش کی تو رنبیر نے والدین کے ساتھ رہنے سے صاف انکار کر دیا ، اداکار کا کہنا تھا کہ اپنے نجی معاملات پر کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں اسی لیے والدین کے ساتھ نہیں رہ سکتا۔