- الإعلانات -

میرا کا شاہد آفریدی کے لیے مشورہ

کرکٹ کا جنون صرف ہمیں اور آپ کو ہی نہیں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو بھی ہے اور میرا کے پاس پاکستانی کرکٹ ٹیم اور اس کے کپتان شاہد آفریدی کے لیے ایک خاص مشورہ بھی موجود ہے۔

اب جبکہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے سلسلے میں پاکستان اپنا پہلا میچ 16 مارچ کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنے جا رہا ہے تو اس حوالے سے میرا کا کہنا ہے کہ ‘ٹیم دباؤ میں نہ کھیلے بلکہ دوسری ٹیموں کو دباؤ میں رکھے۔’

لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے میرا نے ٹیم کو کامیابی کی ڈھیروں دعائیں بھی دیں.

ان کا کہنا تھا ’مہربانی کرکے اچھا کھیلیں، آپ ہندوستان میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں اور آپ کو جیت کر آنا ہے۔ دباؤ میں نہ کھیلیں بلکہ دوسری ٹیموں کو دباؤ میں رکھیں، مجھے امید ہے ٹیم اچھا کھیلے گی‘۔

میرا کا مزید کہنا تھا کہ دباؤ میں نہ فنکار اداکاری کر سکتے ہیں اور نہ ہی کھلاڑی اچھا کھیل سکتے ہیں، ہماری ٹیم کو پر اعتماد ہونا چاہیے۔