- الإعلانات -

اونچی ایڑی پہننے والی خواتین کے لئے بُری خبر

بہت سی خواتین خوبصورت، جاذب نظر اور دلکش نظر آنے کے لیے اونچی ایڑی والے جوتے استعمال کرتی ہیں مگر تھوڑی دیر کی اس جاذبیت کے عوض اونچی ایڑی کے کیا نقصانات ہو سکتے ہیں، یہ جانیے رپورٹ میں۔

ہاورڈ یونیورسٹی میں کرائے جانے والی ایک اسٹڈی کے مطابق اونچی ایڑی والے جوتوں سے گھٹنوں اور جوڑوں پر دباو¿ بڑھ جاتا ہے۔ اس اسٹڈی کے مطابق ہائی ہیل کے مسلسل استعمال سے اوسٹیو آرتھرائٹس کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ اس بیماری میں ہڈیوں میں ٹوٹ پھوٹ ہونے لگتی ہے۔ خیال رہے کہ اس کا خطرہ مردوں کے مقابلے میں عورتوں میں دو گنا زیادہ ہوتا ہے