- الإعلانات -

ملالہ کی زندگی پر فلم بنانے والے ہدایتکار کو کون’دھمکیاں‘ دے رہا ہے؟

کراچی: اداکارہ حرا مانی نے اپنی مقبولیت کا سہرا اپنے شوہرسلمان شیخ عرف مانی کے سرپرسجاتے ہوئے کہا ہے کہ آج میں جو بھی ہوں، جیسی بھی ہوں اور جتنی بھی مقبول ہوں مانی کی وجہ سے ہوں۔

حرا مانی کا شمار پاکستان ڈراما انڈسٹری کی موجودہ دورکی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ کامیاب ڈرامے ’’دو بول‘‘ کے بعد اب حرا مانی ایک اور سپر ہٹ ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ میں ہانیہ نامی ٹیچر کا کردارادا کررہی ہیں جسے لوگوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

حرا مانی نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنی کامیابی کا سہرا مانی کے سرسجاتے ہوئے کہا کہ آج سے 11 سال پہلے جب میں ایک عام لڑکی تھی جس نے ایک مشہورشخص سے شادی کی تھی اورمانی کی بیوی کے نام سے جانی جاتی تھی، اس وقت مجھے ایک شو آفر ہوا جس نے مجھے خوفزدہ کردیا کہ میں یہ کربھی سکوں گی یا نہیں لیکن اس وقت مجھے مانی نے یہ یقین دلایا کہ حرا سب کچھ ہوسکتا ہے۔

حرا نے کہا لہذٰا آج میں جوبھی ہوں، جیسی بھی ہوں، جتنی بھی مقبول ہوں، ایک بہت کامیاب ڈرامے کا حصہ ہوں، اس سب کا کریڈٹ مانی کوجاتا ہے کیونکہ مانی نے میرے اندر وہ اعتماد جگایا کہ ہاں میں کچھ ہوں۔

حرا نے مزید کہا کہ یہ بہت ضروری ہے اپنی بیویوں، بہنوں اورماؤں کو اس بات کا احساس دلانا کہ آپ کچھ ہیں اورجب آپ کو احساس ہوتا ہے کہ آپ کچھ ہیں تو پھر آپ کچھ بن کردکھاتے ہیں۔View this post on Instagram

#HiraMani said "Whatever I am today is because of Mani” It’s so important to have people who trust our abilities, our strengths and help us push our boundaries! Here’s to my partner @manipakistani who told me everyday, Hira, apne aap per thora trust tou must hai… @hiramaniofficial #hiramani #mani #couples #couplegoals #relationshipgoals #husbandandwife #trust

A post shared by pakcelebz (@pakcelebz_official) on Jan 16, 2020 at 10:49pm PST