- الإعلانات -

ریچل وکاجی بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

پاکستان کی نامور گلوکارہ اور کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی ریچل وکاجی نے بھی شادی کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا۔

گلوکارہ و اداکارہ کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

ریچل وکاجی نے اپنے موسیقار دوست اشعر قاضی کے ساتھ شادی کی، یہ دونوں کوک اسٹوڈیو میں بھی ساتھ کام کرچکے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق گلوکارہ نے 2 منفرد روایات کے تحت شادی کی۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

ریچل کی مہندی کی تقریب کی خوبصورت تصویر بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

گلوکارہ نے اپنی شادی کے موقع پر سفید رنگ کا مغربی طرز کا عروسی لباس زیب تن کیا۔

کراچی میں منعقد ان کی شادی کی تقریب میں انتہائی قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

اداکارہ صنم سعید، شہریار منور اور عاصم رضا جیسی شخصیات شادی کی تقریب کا حصہ بنیں۔

ریچل وکاجی نے شادی کے موقع پر اپنے شوہر کے لیے گانا بھی گایا جبکہ ان کے ساتھ رقص بھی کیا۔

خیال رہے کہ ریچل وکاجی نامور گلوکارہ زوئی وکاجی کی بہن ہیں۔

زوئی وکاجی کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں وہ صنم مودی کے ساتھ گلوکاری کرتی نظر آئیں۔

واضح رہے کہ ریچل وکاجی نے اپنے کیریئر میں گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کی۔

وہ گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم ‘پرے ہٹ لو’ میں بھی کام کرچکی ہیں۔

اس فلم میں شہریار منور نے ان کے ہمراہ مرکزی کردار نبھایا تھا اور انہوں نے ریچل وکاجی کو شادی کی مبارکباد بھی دی۔