- الإعلانات -

پاکستان سپر لیگ سیزن 5 کا بخارکرکٹ شائقین کے ساتھ فنکاروں پر بھی سر چڑھ کر بول رہاہے اور فنکار بڑھ چڑھ کر اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپورٹ کررہے ہیں

پی ایس ایل کا شمار پاکستان کے چند بڑے ایونٹس میں ہوتا ہے جس کا انتظار کرکٹ کے دیوانے ہر سال بے تابی سے کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ ایونٹ ہر سال مزید بہتر اور پرجوش ہوتا جارہا ہے۔ پی ایس ایل کا جادو پاکستانیوں پر تو سر چڑھ کر بول رہاہے تاہم شوبز ستارے بھی اس کے رنگ میں رنگے ہوئے ہیں۔

پی ایس ایل کے دوران جہاں ملکی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کا ٹکراؤ دیکھنے والوں کو پرجوش کردیتا ہے وہیں ٹیم مالکان شوبز ستاروں کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کرتے ہیں جس سے یہ ایونٹ مزید پرجوش اور گلیمرائز ہوجاتا ہے۔

رواں سال بھی مختلف شوبز ستارے پی ایس ایل ٹیموں کا حصہ بن کر اپنی پسندیدہ ٹیموں کو سپورٹ کررہے ہیں

گزشتہ روز اداکارہ مہوش حیات اور ہانیہ عامر پشاور ذلمی کے آفیشل سانگ میں جلوہ گر ہوئیں اور اپنی پرفارمنس سے لوگوں کے دل جیت لیے۔ یہ دونوں پی ایس ایل سیزن 5 میں پشاور ذلمی کی ایمبسیڈر اور سپورٹر ہی

فلم ’’سپر اسٹار‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار بلال اشرف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سپورٹ کررہے ہیں اور سیزن5 میں وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپورٹر اورایمبیسیڈر ہیں
گلوکار فاخر پی ایس ایل سیزن 1 سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپورٹر ہیں اور اس بار بھی وہ کوئٹہ ہی کو سپورٹ کررہے ہیں ۔ اپنے خصوصی پیغام میں فاخر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حوصلہ بڑھایا۔