- الإعلانات -

اکشے کمار نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل دیکھنے کےلئے عکسبندی سے وقفہ لے لیا

ممبئی۔ بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ دیکھنے کے لئے فلم ”روبوٹ ٹو“ کی عکسبندی سے وقفہ لے لیا ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اکشے کمار فلم ”روبوٹ ٹو“ میں ولن کا کردار ادا کریں گے۔اداکار نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ انہوں نے ایک ہفتہ فلم کے لئے بہت سخت کام کیا ہے اور اب وہ اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ کرکٹ میچ دیکھ کر لطف اندوز ہو رہے ہیں۔