- الإعلانات -

پریٹی زنٹا نے میڈیا پر ایڈورٹائزینگ کو کینسر قرار دیدیا

ممبئی ۔ بالی وڈ اداکارہ پریٹی زنٹا نے میڈیا پر ایڈورٹائزینگ کو ایک کینسر قرار دیدیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ سے پوچھا گیا کہ کیا میڈیا منفی رجحانات کو فروغ دے رہا ہے،تواداکارہ نے جواب میں کہا کہ میڈیا پر ایڈورٹائزینگ (پیڈ میڈیا )کینسر کی طرح پھیل رہا ہے اور یہ بھارتی میڈیا کی سالمیت کو تباہ کر رہا ہے۔