- الإعلانات -

کامیابی حاصل کرنے کا کوئی شارٹ کٹ نہیں، اداکارہ نرگس فخری

ممبئی ۔ بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے کہا ہے کہ کامیاب ہونے یا شہرت پانے کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نرگس فخری نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میںکامیاب ہونے یا شہرت پانے کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض لوگ شہرت حاصل کرنے کے لئے کسی بھی حد تک چلے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدنام ہونے سے سخت محنت کرنا بہتر ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پریانکا چوپڑا ایک باصلاحت اداکارہ ہے اور بیرون ملک میں بھی ملک کا نام روشن کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ نرگس فخری کی نئی آنے والی فلم ہاﺅس فل تھری ہے۔