- الإعلانات -

پال میک کارٹنی فلم ”پائریٹس آف دی کریبین:ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز“ میں جلوہ گر ہو ں گے

لاس اینجلس ۔ ہالی وڈ گلوکار پال میک کارٹنی نئی فلم ”پائریٹس آف دی کریبین:ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز“ میں مختصر رول میں جلوہ گر ہو ں گے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ”پائریٹس آف دی کریبین:ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز“ کی پروڈکشن مکمل ہو چکی ہیں تاہم فلمساز ایک اضافی سین عکسبند کریں گے جس میں پال میک کارٹنی جلوہ گر ہوں گے۔فلم کی کاسٹ میں جونی ڈپ، جیوفری رش اور جیور برڈم اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو ںگے۔