- الإعلانات -

امریکن اسپورٹس ڈرامہ فلم ”ایوری باڈی وانٹس سم“15کو ریلز کی جائے گی

لاس اینجلس ۔ کامیڈی فلموں کے شا ئقین کے لئے امریکن اسپورٹس ڈرامہ فلم ایوری باڈی وانٹس سَم کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔رچرڈ لنکلیٹرکی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 1980میں ایک کالج میںتعلیم حاصل کرنے والے نوجوان طالب علموں کے گرد گھومتی ہے جو باسکٹ بال پلیئر بھی ہیں۔فلم کی کاسٹ میں بلیک جینر،ریان گزمین،ٹیلر ہیچلن،واٹ رسل اور وِل بریٹین سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔میگن ایلیسن کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 15اپریل 2016کو نما ئش کیلئے سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔