- الإعلانات -

زندگی میں غلط لوگوں کے انتخاب پر پچھتاوا ہے، کنگنا رناوت

ممبئی۔ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ ان کو اپنی زندگی میں غلط لوگوں کے انتخاب پر پچھتاوا ہے۔ ایک تقریب میں ریتک روشن کے ساتھ اپنی لڑائی بارے سوال کے جواب میں کنگنا نے ہنستے ہوئے کہا کہ اس کو اپنی زندگی میں بعض غلط لوگوں کے انتخاب پر پچھتاوا ہے۔ کنگنا نے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آتی کہ لوگ کیوں ذاتی تعلقات کو عدالتوں میں گھسیٹ کر لے جاتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس طرح معاملات سلجھ جائیں گے۔