- الإعلانات -

میں کسی کے لئے برا نہیں سوچتی بلکہ سب کےلئے دعا گوہوں‘لیلیٰ

لاہور اداکارہ لیلیٰ نے کہاہے کہ مجھے فلاپ کہنے والے خود کام مانگتے پھررہے ہیں ‘میں نے کبھی کسی کے خلاف سازش نہیں کی لیکن بعض لوگ مجھے ناکام اور فلاپ اداکارہ ثابت کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں کسی کے لئے برا نہیں سوچتی بلکہ سب کےلئے دعا گوہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں لیلیٰ نے کہا کہ مجھے شادی کی کوئی جلدی نہیں ہے اوروےسے بھی جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں ابھی خوابوں کے شہزادے کی تلاش جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جلد عالمی معیار کی اردوفلم میں جلو گرہونگی اس ضمن میں ابتدائی بات چیت جاری ہے پاکستانی فلموں کا سنہراد ور واپس آچکا ہے ہماری پاکستانی فلمیں انٹرنیشنل معیار کے مطابق ہیں ۔