- الإعلانات -

آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکارہ پیٹی ڈیوک انتقال کر گئیں

لاس اینجلس ۔ آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکارہ پیٹی ڈیوک69 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔امریکی میڈیا کے مطابق میچل سٹوبز نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ اداکارہ کا انتقال ایڈاہو کی ہسپتال میں آنتوں کے سیپٹیسیما سے ہوا ہے۔اداکارہ نے 16 سال کی عمر میں بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔اداکارہ نے اپنے فنی کیرئیر کے دوران 4 گولڈن گلوب اور 3 ایمی ایوارڈز بھی اپنے نام کئے ہیں۔