- الإعلانات -

ہمایوں سعید رواں سال 4فلمیں پروڈیوس کریں گے

کراچی۔ اداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید اس سال 4فلمیں پروڈیوس کریں گے۔ ہمایوں سعید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اس سال 4فلمیں بنانے کا منصوبہ رکھتے ہیں جن کا سکرپٹ لکھنے کے لئے وہ خلیل الرحمن قمر ‘ واسع چوہدری اور سمیرا افضل سے رابطہ میں ہے۔ واسع چوہدری ان کی دو فلموں کے سکرپٹ لکھ رہے ہیں جن میں فلم جوانی پھر نہیں آنی کا سیکوئیل شامل ہے۔ سمیرا افضل ایک دوسرے سوشل اور رومانوی پراجیکٹ پر کام کررہی ہیں اور فلم ”میں پنجاب نہیں جاﺅں گی“ کا سکرپٹ لکھ رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ اس فلم کی لیڈ کاسٹ میں ماڈل ایمان علی ہیں انہوں نے کہا کہ بحیثیت پروڈیوسر ان کو نہ صرف اچھے ہدایتکاروں اور سکرپٹ رائٹر کا چیلنج درپیش ہے بلکہ ملک میں سینما تھیٹروں کی تعداد بھی اس وقت ایک بڑا مسئلہ ہے ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ فلم جوانی پھر نہیں آنی کے سیکوئیل کے ہدایتکار ندیم بیگ ہیں۔