- الإعلانات -

جو فنکار بھارت سے چھاپ لگواتا کر نہیں آتا اسے فنکار ہی تسلیم نہیں کیا جاتا‘عمائمہ ملک

لاہور. نامور اداکارہ عمائمہ ملک نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے پاکستان سے جو فنکار بھارت سے چھاپ لگواتا کر نہیں آتا اسے فنکار ہی تسلیم نہیں کیا جاتا ،پاکستان میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے لیکن اسے مواقع دینے کی بجائے ضائع کیا جارہا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں عمائمہ ملک نے کہا کہ پاکستانی گلوکاروں نے بھارت میں دھوم مچا رکھی ہے اور وہاں پر اسے پاکستان کا ہی ٹیلنٹ کہا جاتا ہے جو فخر کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے فنکار بہت اچھا کام کر رہے ہیں جن کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے ، اگر انہیں بھرپور مواقع دئیے جائیں تو پاکستان کوفنکاروں کی نہ ختم ہونے والی کھیپ میسر آ سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی جب تک پاکستان کا فنکار بھارت جا کر وہاں سے چھاپ لگوا کر واپس نہیں آتا اسے فنکار ہی تسلیم نہیں کیا جاتا۔