- الإعلانات -

بھارتی عدالت نے سنجے دت کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے دیا

ممبئی ۔ بھارتی عدالت نے مقامی حکام کو سنجے دت کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں سزا کاٹنے کے بعد سنجے دت نے اپنا پاسپورٹ واپس لینے کے لئے مقامی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ درخواست کی سماعت کے دوران سنجے دت کے وکیل نے مو قف اختیار کیا کہ ان کا مو کل عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کاٹ چکا ہے۔بھارتی اائین کے تحت اب وہ آزادانہ نقل و حرکت کر سکتا ہے۔اس لئے اسکا پاسپورٹ واپس کیا جائے تاکہ وہ با آسانی پیرون ملک جا سکیں۔عدالت کے استفسار پر بھارتی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی کی جانب سے کہا گیا کہ ادارے کو بھی سنجے دت کا پاسپورٹ واپس کرنے پر کوئی اعتراض نہیں جس پر عدالت نے متعلقہ حکام کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے دیا۔