- الإعلانات -

کرونا وائرس کی وجہ سے اکشے کمار کی فلم کی ریلیز روک دی گئی

سوریا ونشی فلم کے ڈائریکٹر روہت شیٹھی نے فلم کی ریلیز کے التوا کے حوالے سے اعلان کیا۔ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ سوریا ونشی فلم کی ریلیز کے حوالے سے لوگ بہت ہی پرجوش ہیں جس کا اندازہ اس کے ٹریلر کے ہٹ ہونے سے لگایا جاسکتا ہے لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے فلم کی ٹیم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کی ریلیز کو ملتوی کردیا جائے۔

روہت شیٹھی نے کہا کہ جب درست وقت ہوگا تبھی سوریا ونشی فلم کو ریلیز کیا جائے گا، اس لیے لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے جذبے کو زندہ رکھیں اور ساتھ ہی اپنی صحت کا بھی خیال رکھیں۔

خیال رہے کہ اس وقت انڈیا میں کرونا وائرس کے 74 کیسز سامنے آچکے ہیں۔