- الإعلانات -

شنیرا اکرم پاکستانیوں کی ‘بھابھی’ بن کر بےحد خوش

شنیرا اکرم کو کسی تعارف کی ضرورت نہیں، وہ معروف کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ ہی نہیں بلکہ ایک باہمت خاتون بھی مانی جاتی ہیں جو ہمیشہ ہی پاکستان کی حمایت میں آگے آگے رہتی ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ وہ پاکستانیوں کی بھابھی بھی ہیں، جو اکٹر و بیشتر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے مداحوں کے ساتھ رابطے میں بھی رہتی ہیں۔[wp_ad_camp_1]

یہی نہیں بلکہ وہ پاکستان سپر لیگ میں بھی جذبے کے ساتھ شرکت کرتی ہوئی نظر آئیں۔تحریر جاری ہے‎

رواں ماہ کی 12 تاریخ کو شہر قائد میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان پی ایس ایل کا میچ کھیلا گیا، جہاں شنیرا اکرم بھی کراچی کنگز کو سپورٹ کرنے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پہنچیں۔

جس کے بعد اسٹیڈیم میں موجود ان کے مداحوں نے انہیں بھابھی کہہ کر بلانا شروع کردیا، جس کی ویڈیو شنیرا نے خود بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شنیرا اکرم نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘واہ کیا مجمع تھا، اپنا نام سن کر بےحد خوشی ہوئی اور (مجھے) بہت اچھا لگتا ہے کہ میں اپ کی بھابھی ہوں، میں بہت خوش قسمت ہوں کہ اس خوبصورت ملک کے لوگ مجھ سے بےحد محبت کرتے ہیں، آپ سب کا بہت شکریہ’۔[wp_ad_camp_1]

ان کے مطابق ‘پی ایس ایل کے دوران یہ شائقین ہی ہیں جو کھیلوں کو شاندار بناتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بہت دکھ ہوا یہ سن کر کہ فی الحال صرف ٹی وی پر ان میچز کو دیکھا جائے گا لیکن ایسے وقت میں اپنی حفاظت کرنا زیادہ ضروری ہے’۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ‘اس سال کا پی ایس ایل شاندار رہا، چاہے ہم میدان میں موجود نہ ہوں لیکن ایک ساتھ ہیں، کھیل کے ساتھ سب اپنی حفاظت بھی کریں، صفائی اور صحت کا خیال رکھیں’۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میچ کے دوران شنیرا کراچی کنگز کی شرٹ پہنی ہوئی تھیں جس پر ‘بھابھی’ بھی تحریر تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حکومت پنجاب کی سفارش پر ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے لاہور میں شیڈول باقیہ میچز بھی قذافی اسٹیڈیم میںبغیر شائقین کے منعقد کروانے کا اعلان کیا تھا۔[wp_ad_camp_1]

یہ فیصلہ کورونا وائرس کے باعث ایونٹ میں شریک افراد کی صحت اور حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔