- الإعلانات -

‘عہد وفا’ کی آخری قسط سنیما میں نہ دکھانے کا فیصلہ

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے مقبول ڈرامے ‘عہد وفا’ کی آخری قسط آج 14 مارچ کو پاکستان بھر میں سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش ہونے جارہی تھی تاہم اب پروڈیوسرز نے اسے منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مذکورہ فیصلہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر کیے گئے اقدامات کے تناظر میں کیا گیا کیونکہ حکومت کی جانب سے سنیما گھروں کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ‘عہد وفا’ کے علاوہ ‘شان پاکستان’ اور فیشن پاکستان ویک جیسے پروگرامز بھی منسوخ ہوچکے ہیں۔تحریر جاری ہے‎[wp_ad_camp_1]

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں ہم ٹی وی کے پروڈیوسرز نے اعلان کیا کہ ‘عالمی ادارہ صحت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ‘عہد وفا’ کا گرینڈ فنالے سنیما گھروں میں ریلیز نہیں ہوگا’۔

ہم ٹی وی کے ترجمان نصر خان نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ‘عہد وفا’ کی آخری قسط ہر بار کی طرح اتوار کے روز ہم ٹی وی پر ہی ریلیز ہوگی۔

خیال رہے کہ اس ڈرامے کی آخری قسط 15 مارچ (اتوار) کو ہم ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ‘عہد وفا’ ڈرامے میں احد رضا میر، عثمان خالد بٹ، احمد علی اکبر، وہاج علی، علیزے شاہ اور زارا نور عباس نے مرکزی کردار نبھائے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی 4 دوستوں پر مبنی ہے جو اسکول میں ہوئے ایک جھگڑے کے بعد ایک دوسرے سے دور تو ہوجاتے ہیں لیکن ہمشیہ ساتھ گزارے لمحات کو یاد کرکے باقی زندگی گزارتے ہیں۔[wp_ad_camp_1]

ڈرامے کی کہانی کے مطابق چاروں دوست لارنس کالج میں اکٹھا پڑھتے ہیں، تاہم قواعد کی خلاف ورزی پر 3 دوستوں کو کالج سے نکال دیا جاتا ہے جبکہ ایک دوست جس کا کردار احد رضا میر ادا کررہے ہیں وہ فوج کا افسر بن جاتا ہے۔

اس کے علاوہ تین دوستوں میں سے ایک رکن اسمبلی، ایک صحافی اور ایک بیوروکریٹ بن جاتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے اشتراک سے بننے والے اس ڈرامے کی ہدایات سیفی حسن نے دی ہیں جبکہ اس کی کہانی مصطفیٰ آفریدی نے لکھی ہے۔

اس ڈرامے میں پاکستان کے نامور اداکار موجود ہیں — فوٹو: پرومو
اس ڈرامے میں پاکستان کے نامور اداکار موجود ہیں — فوٹو: پرومو