- الإعلانات -

اداکار عامر خان نے مہارشٹرا میں ” پانی بچاﺅ“ مہم شروع کر دی

ممبئی ۔بالی وڈ اداکار عامر خان نے بھارتی ریاست مہارشٹرا میں ” پانی بچاﺅ“ مہم شروع کر دی ۔ عامر خان سماجی تحریک پانی بچاﺅ کے سفیر ہیں جس کے تحت انہوں نے مہارشٹرا سے اپنی مہم شرو ع کر دی ہے ۔ عامر لوگوں کو جگہ جگہ جا کر پانی کی اہمیت اور اس کے بچاﺅ کی تدابیر سے آگاہ کر یںگے۔ پانی بچاﺅ تحریک کے دوسرے سلبرٹیز میں کنگنا راناوت ، سیف علی خان ، سنی لیون ، رتیش دیش مکھ اور راج کمار ہیرانی شامل ہیں۔