- الإعلانات -

فواد خان کے ساتھ کام کرنے کیلئے بے تاب ہوں، دپیکا

پاکستانی اداکار فواد خان نے بولی وڈ میں صرف دو فلموں سے ہی ایک بڑا مقام حاصل کرلیا ہے اور اب بولی وڈ کی نمبر ون ہیروئن دپیکا پڈوکون بھی ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق کچھ روز قبل فواد خان اور سدھارتھ ملہوترا نے اپنی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو میں دپیکا کے ہمراہ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔