- الإعلانات -

بریک اپ کے بعد انوشکا شرما اور ویرات کوہلی پھر سے دونوں ایک ساتھ

بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کی ہندوستانی کھلاڑی ویرات کوہلی سے بریک اپ کی خبریں میڈیا میں گردش کر رہی تھیں لیکن اب دونوں ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئے ہیں۔

واضح رہے کہ دو سال سے ایک ساتھ رہنے کے بعد انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے ‘شادی پر اختلافات’ کے باعث بریک اپ کرلیا تھا۔

اس جوڑے کی بریک اپ کی خبریں اُس وقت میڈیا میں آئیں جب ویرات کوہلی نے فوٹو ایپلیکیشن انسٹاگرام پر انوشکا شرما کو اَن فالو کردیا۔