- الإعلانات -

اداکارہ صبا قمر جلد ہی ہندوستان میں اپنی ڈیبیو فلم کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی۔

پاکستان کی کامیاب فلم ’منٹو‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ صبا قمر جلد ہی ہندوستان میں اپنی ڈیبیو فلم کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی۔

ڈراموں سے فلموں کی طرف آنے والی صبا قمر فی الحال پاکستانی فلم ’لاہور سے آگے‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

اپنی بولی وڈ ڈیبیو فلم کے حوالے سے صبا قمر نے کہا کہ وہ اپنی پاکستانیفلم کی شوٹنگ ختم کرتے ہی ہندوستان روانہ ہوں گی جہاں وہ بولی وڈ فلم کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی۔