- الإعلانات -

ہیری پورٹر کی مصنفہ جے کے رولنگ کی کرسی4 کروڑ 12 لاکھ روپے میں نیلام

لاس اینجلس ۔ ہالی وڈ فلم ہیری پورٹر کی مصنفہ جے کے رولنگ کی کرسی 3لاکھ 94 ہزار امریکی ڈالر (4 کروڑ12لاکھ 38ہزار) روپے میں نیلام ہو گئی۔ہالی وڈذرائع ابلاغ کے مطابق ہالی وڈ فلم ہیری پورٹر کی مصنفہ جے کے رولنگ نے جس کرسی پر بیٹھ کر ہیری پورٹر کے سلسلے کی پہلی دو فلموں کی کہانی لکھی تھی ،وہ کرسی نیویارک کے نیلام گھر نے 3لاکھ 94 ہزار امریکی ڈالر (4 کروڑ12لاکھ 38ہزار)روپے میں نیلام کر دی ہے، مصنفہ نے کل چار کرسیوں پر بیٹھ کر ہیری پورٹر کے سلسلے کی کہانیاں لکھی ہیں،اس نیلامی سے قبل دو کرسیاں سال 2002 میں 21ہزار امریکی ڈالر اور سال 2009 میں29 ہزار امریکی ڈالر میں نیلام ہو چکی ہیں۔