- الإعلانات -

‘ارتغرل’ کے مداحوں نے ڈرامے میں کوہلی اور عثمان شنواری کے ہم شکل ڈھونڈ لیے

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک پر حال ہی میں نشر کیے جانے والے شہرہ آفاق ڈرامے ارتغرل کے ہر جگہ چرچے ہو رہے ہیں۔

ترکی سمیت دنیا کی مختلف زبانوں میں ڈب کر کے چلایا جانے والا ڈرامہ ارتغرل پاکستان میں ترکی سے بھی زیادہ مقبول ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
‘کم ازکم ارتغرل کی کاسٹ کو بخشا جائے، یہ شرمناک بات ہے’
‘ارتغرل غازی’ پاکستان میں ترکی سے بھی زیادہ مقبول
پاکستان میں ارتغر ل کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ ڈرامہ یوٹیوب پر پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈرامہ بن گیا ہے۔

دوسری جانب ارتغرل ٹوئٹر پاکستان کے ٹرینڈنگ پینل پر سرفہرست ہوتا ہے جب کہ ڈرامے کی کردار ‘حلیمہ’ بھی خوب مقبول ہو رہی ہیں۔

لیکن اب ارتغرل کے مداحوں نے ڈرامے میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عثمان شنواری کے ہم شکل کو بھی ڈھونڈ لیا ہے۔

Mohammad Amir

@iamamirofficial
@imVkohli brother is it you m confused 😂

View image on Twitter
25.9K
1:46 PM – May 15, 2020
Twitter Ads info and privacy
4,862 people are talking about this
اس ضمن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا جس میں انھوں نے ڈرامے کے ایک کردار کی تصویر شیئر کی جو کہ کافی حد تک ویرات کوہلی سے مشابہت رکھ رہا تھا۔

RoMeoo
@RomanRaza4
Usman Shinwari Jani is that you..

View image on Twitter
3
5:59 PM – May 13, 2020
Twitter Ads info and privacy
See RoMeoo’s other Tweets
دوسری جانب ایک صارف نے ارتغرل کے ایک اور کردار کی تصویر شیئر کی جو کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عثمان شنواری سے مل رہا تھا۔

بعدازاں ٹوئٹر پر ویرات کوہلی اور عثمان شنواری جیسے دکھنے والے ارتغرل کے کرداروں کی تصاویر کو شیئر اور ری ٹوئٹ کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا اور صارفین کا کہنا ہے کہ یہ دونوں واقعی کھلاڑیوں سے بہت مشابہت رکھتے ہیں۔