- الإعلانات -

شاہ رخ کے بیٹے آریان کا والد کو پہچاننے سے انکار

شاہ رخ کے بیٹے آریان کا عوامی مقامات پر والد کو پہچاننے سے انکار.
ممبئی۔ بالی وڈاداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ آریان سے عوامی مقامات پر جب بھی کوئی یہ پوچھتا ہے کہ تم سپر سٹار شاہ رخ کے بیٹے ہو تو وہ فورا ًانکار کر دیتا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق حال ہی میں میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہ رخ خان کا اپنے بڑے بیٹے آریان کے بارے میں حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آریان سے عوامی مقامات پر جب بھی کوئی یہ پوچھتا ہے کہ تم سپر سٹار شاہ رخ کے بیٹے ہو تو وہ فورا ًانکار کر دیتا ہے۔ شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ آریان یہ نہیں چاہتا کہ عوامی مقامات پراس سے ایسا سلوک کیا جائے جس طرح کسی فلمی ستارے کے بیٹے کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ شاہ رخ خان کا مزید کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ آریان کو تعلیم کے حصول کے لئے بیرون ملک بھیجا گیا تا کہ وہ وہاں اپنا بچپن نارمل طریقے سے گزار سکیں اور میرے خیال میں یہ آریان کی بہترین اور سمجھدارانہ سوچ ہے۔