- الإعلانات -

لاہور میں 18اپریل کو رنگا رنگ فیشن شو سجے گا

لاہور 18اپریل کو رنگا رنگ فیشن شو سجے گا۔ تفصیلات کے مطابق اٹھارہ اپریل کو ڈیوس روڈ پر واقع مقامی شادی ہال میں گرمیوں کے ملبوسات متعارف کروانے کے لئے رنگا رنگ فیشن شو سجایا جا رہا ہے جس میں چار مختلف ڈیزائنرز جن میں شہزاد چندہ، مون رفیق اور حارث کے ملبوسات کی نمائش کی جائے گی‘ ملبوسات میں برائیڈل وئیر ، کییول وئیر اور پارٹی وئیر ملبوسات شامل ہیں۔ اس حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈیزائنز شہزاد چندہ نے کہا کہ اس بار اپنے مختلف طرز کے ڈیزائن متعارف کروائے ہیں جو خواتین کو ضرور پسند آئیں گے۔اس فیشن شو کی مہمان خصوصی معروف ڈریس ڈیزائنر بی جی ہیں۔