- الإعلانات -

پاکستان کے پہلے ‘ورچوئل فیشن شو’ کا آغاز آج سے ہوگا

کورونا وائرس کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن کے دوران پاکستان میں پہلی مرتبہ آج سے 3 روزہ ‘ورچوئل فیشن شو’ کا آغاز ہورہا ہے جس میں پاکستان فیشن انڈسٹری کے نامور ڈیزائنرز اپنے ملبوسات کی نمائش کریں گے۔

3 روزہ ورچوئل فیشن شو جس کا نام ‘کیٹ واک کیئر’ ہے، یہ آج یعنی 5 جون سے لے کر 7 جون تک جاری رہے گا جسے کیٹ واک ایونٹ مینجمنٹ اینڈ پروڈکشن کی جانب سے ‘ہر پل جیو’ اور کیٹ واک کے آفیشل فیس بک اور یوٹیوب چینل پر نشر کیا جائے گا۔

پاکستان کے اس پہلے ورچوئل فیشن شو کو کورونا وائرس کے خلاف دن رات فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے نام کیا گیا ہے۔

فیشن کا سب سے بڑا ‘کانز فلمی میلہ’ کورونا کے باعث ملتوی
کورونا کے باعث لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب منعقد نہ کرنے کا اعلان
کورونا وائرس کے باعث فیشن کا مقبول ترین میلا ’میٹ گالا 2020‘ بھی ملتوی
بھارت میں کورونا وائرس کے باعث آئیفا 2020 کی تقریب منسوخ
اس سے قبل پاکستان کے پہلے ورچوئل فیشن شو کو عید الفطر کے 3 روز متعدد ٹی وی چینلز پر نشر کیا جانا تھا لیکن پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کے طیارے حادثے کے بعد اسے ملتوی کردیا گیا تھا جس میں فیشن انسٹری کی ماڈل زارا عابد بھی جاں بحق ہوگئی تھیں۔

ورچوئل فیشن شو کے پہلے دن یعنی آج ڈیزائنر عامر عدنان، ہما عدنان، کھادی ،ماہین کریم ،ندا ازور اور شمیل انصاری اپنے ملبوسات کی نمائش کریں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ بھارت میں آئیفا ایوارڈز کی تقریب سمیت میٹ گالا 2020 اور متعدد عالمی فیشن کے میلے منسوخ کیے جا چکے ہیں۔