- الإعلانات -

مداحوں کا انوکھا اظہار محبت، لاہور میں ’ارطغرل غازی‘ کا مجسمہ نصب

لاہور: ترکی کے معروف ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ کے پاکستانی مداحوں نے ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں مرکزی کردار کا مجسمہ نصب کردیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی پوسٹس کے مطابق لاہور میں مرغزار سوسائٹی کے مکینوں ںے ڈرامے کی پسندیدگی کے اظہار کے لیے یہ انوکھا طریقہ اختیار کیا ہے۔ یہ مجسمہ جس جگہ نصب کیا گیا ہے اسے بھی ’’ارطغرل چوک‘‘ کا نام دے دیا گیا ہے۔

ٹویٹر کے ایک صارف کا کہنا تھا کہ مجسمہ نصب کرکے پاکستانیوں نے ارطغرل سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے ہم اپنی قابلِ فخر تاریخ اجاگر کرنے پر ترکی کے شکر گزار ہیں۔
The statue of Ertugrul Ghazi is placed in city of Lahore and later on this chowk will be know as Chowk Ertugrul. Love the love of Pakistani people with Ertugrul.
Thanks Turkey to remind us our glorious history .@eadksk @esbilgic_tr #Ertugral #ErtugrulGazi pic.twitter.com/PQPilJsGW9

— Imran Sahir Khan (@imransahir200) June 5, 2020

واضح رہے کہ خلافت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد کی زندگی پر ترکی میں ’’درلس ارطغرل‘‘ کے نام سے بننے والی ڈرامہ سیریز پاکستان میں مقبولیت کے کئی ریکارڈ توڑ چکی ہے۔ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر یہ ڈرامہ سرکاری ٹیلی وژن سے نشر کیا جارہا ہے۔