- الإعلانات -

ماہرہ اورفہد کی فلم ’قائداعظم زندہ باد‘ کی پہلی جھلک مداحوں کو بھاگئی

کراچی: اداکارہ ماہرہ خان اوراداکار فہد مصطفی کی فلم ’قائداعظم زندہ باد‘ کی پہلی جھلک مداحوں کو بھاگئی ہے۔

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان اوراداکارفہد مصطفی کی نئی آنے والی فلم قائد اعظم زندہ باد کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ہے۔

جاری کی گئی تصویرکو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ تصویر بہت جانداراورمعنی خیز ہے۔
Kabhi socha hai note per Quaid-e-Azam ki tasveer kyun hai ?

Filmwala is back ! Presenting you the teaser poster of our film "QUAID-E-AZAM ZINDABAD” #QAZ #quaideazamzindabad #filmwalapictures #Mahirakhan #Fahadmustafa #Nabeelqureshi #Fizzalaimeerza #vidly pic.twitter.com/UQxiIgUqg6

— Nabeel Qureshi (@nabeelqureshi) June 7, 2020

اداکارہ اورساتھ ساتھ فلم کے ہدایتکارنبیل قریشی نے بھی تصویرشئیرکراتے ہوئے لکھا کہ ’کبھی سوچا ہے نوٹ پر قائد اعظم کی تصویر کیوں ہے۔‘

واضح رہے کہ فلم ’’قائداعظم زندہ باد‘‘ میں فہد مصطفیٰ پہلی بارایک پولیس انسپیکٹر کا کردار نبھارہے ہیں اورفلم رواں برس کی بڑی فلموں میں سے ایک قرار دی جارہی ہے۔