- الإعلانات -

مزاحیہ فلم میں کام کرنازیادہ پسند ہے، اکشے کمار

ممبئی ۔ بالی وڈ اداکار اکشے کمارنے کہا ہے کہ مزاحیہ فلم میں کام کرنازیادہ پسند ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اکشے کمار نے کئی سنجیدہ فلموں میں کام کیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ مزاحیہ فلموں میں کام کرنے کے دوران کافی لطف اندوز ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں جب ہلکی پھلکی مزاحیہ فلمیں کرتا ہوں تو کافی آرام دہ محسوس کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ وقت تک میں تناو¿ میں تھا جب میں ”ایئر لفٹ“ جیسی فلمیں کر رہا تھا تاہم مجھے” ہاو¿س فل“ جیسی فلموں میں کام کرنے میں بہت لطف آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ”ہاو¿س فل3“کی شوٹنگ کے دوران ہم نے کافی اچھا وقت گزارا۔واضح رہے کہ ”ہاو¿س فل 3“ میں اکشے کمار، رتیش دیش مکھ، ابھیشیک بچن، جیکولین فرنینڈس ، نرگس فخری اور لیزا ہیڈن اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔