- الإعلانات -

شاہ رخ پہلی بار فلم میں بونے کے کردار میں نظر آئیں گے

ممبئی۔ 28 اپریل (اے پی پی) بالی وڈ شاہ اداکار رخ خان ہدایتکار آنند ایل رائی کی نئی فلم میں ایک بونے کے کردار میں نظر آئیں گے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار نے کہا کہ وہ اس فلم پر بہت وقت اور سخت محنت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک بونے کی کہانی ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہ رخ کو مجھ پر بھروسہ ہے اور میں اس بھروسے پر پورا اترنا چاہتا ہوں۔انھوں نے شاہ رخ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک تجربہ کار اداکار ہیں، ان کا دل بڑا ہے اور وہ ذہین شخص ہیں۔انھوں نے کہا کہ انہیں انسان کی سمجھ ہے اور انہیں ان سے محبت ہے۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا میرے لیے کہانی صرف اتنی ہے کہ ایک تین فٹ ایک انچ کا شخص ہے اور شاہ رخ خان کو اس لیے منتخب کیا ہےکہ انسان کے معمولی پن کو ان سے بہتر کوئی نہیں سمجھتا۔انھوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اس کردار میں اصلی شاہ رخ کا بھی کچھ حصہ ڈال سکیں۔