- الإعلانات -

سوناکشی پاکستانی صحافی خاتون کے روپ میں نظر آٰئیں گی

سوناکشی فلم ”نور“میں پاکستانی خاتون صحافی کا کردار ادا کریں گی
اداکارہ نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم دبنگ سے کیا اور خوب شہرت ملی
کراچی(اے این این) بالی ووڈ کی دبنگ گرل کے نام سے مشہوراداکارہ سوناکشی سنہا اپنی نئی آنے والی فلم نور میں کراچی کی خاتون صحافی کا کردار نبھائیں گی۔بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم دبنگ سے کیا اور خوب شہرت سمیٹی جب کہ اپنے فلمی کیرئیر میں کئی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کی اور متعدد کردار نبھائے جنہیں شائقین کی جانب سے بے حد سراہا گیا تاہم اب دبنگ گرل ایک اور منفرد کردار میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اپنی نئی آنے والی فلم نور میں کراچی کی خاتون صحافی کا کردار ادا کریں گی جب کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز اگلے برس ہوگا جس کی ہدایتکاری کے فرائض نئے ڈائریکٹر سنہل سپی سرانجام دیں گے۔ سوناکشی سنہا کی فلم پاکستانی صحافی صبا امتیاز کے مشہور ناول کراچی یو آر کلنگ می پر مبنی ہے جس کی کہانی عائشہ نامی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو شہر میں اپنے کام کے لیے اس کی جدوجہد پر محیط ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اپنی فلموں اکیرہ اور فورس 2 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔