- الإعلانات -

عاصم اظہر نے نئی گاڑی خرید کر اپنی والدہ کی خواہش پوری کردی

کراچی: ( پاکستان کے مایہ ناز ابھرتے ہوئے گلوکار اور اداکار عاصم اظہر نے اپنی والدہ اداکارہ گل رعنا کی خواہش پوری کرتے ہوئے نئی گاڑی خرید لی ہے۔
عاصم اظہر نے سوشل میڈیا پر گزشتہ روز ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی نئی چمچماتی اور شاندار گاڑی کے سامنے بیٹھے ہیں اور نئی گاڑی کی خوشی میں بے حد خوش بھی نظر آ رہے ہیں۔
گلوکار عاصم اظہر نے لکھا کہ میری والدہ ہمیشہ سے اس گاڑی کو خریدنے کی خواہش رکھتی تھیں، آج میں نے یہ گاڑی خرید کر والدہ کی خواہش پوری کر دی۔

خیال رہے کہ عاصم اظہر نے گزشتہ روز ماہ اپنا پہلا بالی وڈ گانا ‘ہمراہ’ ریلیز کیا تھا جسے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ جسے اب تک لاکھوں مرتبہ سنا اور دیکھا جا چکا ہے۔