- الإعلانات -

علی گل پیر نے زرتاج گل کے کورونا پر 19 پوائنٹس کا پوسٹ مارٹم کردیا

حال ہی میں وفاقی وزیر برائے موسمیات زرتاج گل نے ایک انٹرویو میں کورونا کی نئی تعریف پیش کی تھی جو انہیں ایسی مہنگی پڑی کے سوشل میڈیا پر میمز کی لائن لگ گئی۔

وزیر مملکت زر تاج گل نے کووڈ-19 کی نئی تعریف پیش کردی
زرتاج گل لاہور کی فضائی آلودگی سے متعلق بیان پر تنقید کی زد میں آگئیں
زرتاج گل نے پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ کووڈ 19 کا مطلب اس کے 19 پوائنٹس ہیں، شو کے بعد ان کی اس بات کا ویڈیو کلپ وائرل ہوا جس پر متعدد صارفین نے دلچسپ میمز بنا کر سوشل میڈیا پر خوب تمسخر اڑایا۔

علی احمد نامی صارف نے زرتاج گل کا مزاق اڑاتے ہوئے لکھا کہ اس افسردگی والی حالت میں ہمیں اس طرح کے لطیفوں کی بڑی ضرورت تھی۔