- الإعلانات -

ملک سے بھاگی نہیں، جلد واپس آؤں گی، اداکارہ میرا

meera

فلم اسٹار میرانے کہاہے کہ ملک سے ’’بھاگی ‘‘نہیں ہوں بہت جلد پاکستان واپس آرہی ہوں ‘کچھ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے بیرون ملک ہوں ‘آنیوالے دنوں میں دو نئی فلموں میں بطور ہیر وین کام کر وں گی ۔

اپنے ایک انٹر ویو میں فلم اسٹار میر انے کہا کہ پاکستان میرادل وجان ہے اور اس کے بغیر کسی بھی صورت خود کو مکمل نہیں سمجھتی اور میں اپنی فیملی کے ہمراہ بیرون ملک ہوں بہت جلد پاکستان آؤں گی اور میرے مخالفین کو سمجھ لینا چاہیے کہ میدان سے بھاگنے والوں میں سے نہیں ہوں تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر وں گی اور آنیوالے دنوں میں ایک بار پھر شوبز انڈسڑی میں نظر آؤں گی ۔