- الإعلانات -

ویرات کوہلی کے انوشکا شرما سے سوشل میڈیا پر رابطے بحال

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اداکارہ انوشکا شرما سے سوشل میڈیا پر رابطے بحال کر لئے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں میں دوسوتی اور کشدگی کی خبریں تسلسل کے ساتھ ذرائع ابلاغ کی زینت بنی رہتی ہیں۔ گزشتہ دنوں دونوں کے درمیان کشیدگی چل رہی تھی اور ویرات کوہلی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹویٹر اور انسٹا گرام پر انوشکا کو ان فالو کردیاتھالیکن یکم مئی کو انوشکا کی 28ویں سالگرہ کے بعد انہوںنے ٹویٹر اور انسٹا گرام پر انوشکا کو پھر سے فالو کرناشروع کردیاگیاہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ نے ویرات کوہلی کی طرف سے روابط کی بحالی کو انوشکا کیلئے سالگرہ کا خصوصی تحفہ قرار دیاہے۔