- الإعلانات -

ے آر رحمان کی سان فرانسسکو میں امریکی موسیقار کارلوس سنتانا کے ساتھ پرفارمنس

سان فرانسسکو ۔بھارتی آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان نے سان فرانسسکو میں لیجنڈری امریکی موسیقار کارلوس سنتانا کے ساتھ پرفارم کیا۔لائیو پرفارمنس کے بعد اے آر رحمان نے کارلوس سنتانا کے ساتھ ایک تصویر بھی بنوائی جس کو انہوں نے فیس بک پر اپنے پیج پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ” ڈئیر مسٹر سنتانا آپ کے ساتھ رات کی پرفارمنس شاندار تھی، میری طرف سے آپ کو بہت سا پیار“۔اے آر رحمان ان دنوں امریکا کے میوزیکل ٹور پر ہیں۔