- الإعلانات -

سامنے آتے ہی پاکستانی ’چڑیلز‘ کے چرچے

پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز کا اعزاز رکھنے والی ہدایت کار عاصم عباسی کی ایکشن تھرلر سیریز ’چڑیلز‘ کو ریلیز کردیا گیا۔’چڑیلز‘ کو ویب اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو پر 11 اگست کو ریلیز کیا گیا۔ویب اسٹریمنگ ویب سائٹ پر ’چڑیلز‘ کے پہلے سیزن کی تمام 10 اقساط کو ہی جاری کردیا گیا، جن کے ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر میں ان کے چرچے ہونا شروع ہوگئے۔

’چڑیلز‘ کی کہانی شوہروں کی بے وفائی کے بعد جاسوس بن جانے والی چار خواتین کے گرد گھومتی ہیں جو سیریز میں اپنی جیسی دوسری عورتوں کی زندگی بچانے کے لیے اپنی زندگی خطرے میں ڈالتی دکھائی دیتی ہیں۔