- الإعلانات -

ایان علی نے اپنے پہلے میوزک البم کی آفیشل ویڈیو بھی ریلیز کردی

‘ڈالر اسمگلنگ’ کیس سے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل، پروڈیوسر و گلوکارہ ایان علی نے اپنی پہلی میوزک البم کی آڈیو ریلیز کرنے کے بعد پہلے گانے کی ویڈیو بھی جاری کردی۔

ماضی میںایان علی نے فیشن شوز اور کچھ گانوں کی ویڈیوز میں ماڈلنگ کی تھی لیکن 5 برس قبل 2015 میں انہوں نے اس وقت زیادہ شہرت پائی جب وہ کرنسی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار ہوئی تھیں۔

جس کے بعد رواں برس 11 جولائی کو انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں شوبز میں واپسی کا اعلان کیا تھا۔

ایان علی نے اپنی ٹوئٹ اور انسٹاگرام پوسٹس میں لگژری گاڑیوں کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ آئندہ ایک یا دو ہفتے میں بیک وقت ان کے 7 نئے گانے ریلیز ہوں گے۔