- الإعلانات -

بیٹے کے ساتھ حمزہ علی عباسی اورنیمل خاورکی تصویروائرل

کراچی: شادی کی پہلی سالگرہ پراداکارحمزہ علی عباسی اورنیمل خاورنے بیٹے کے ساتھ پہلی تصویرشیئر کی۔

اداکارحمزہ علی عباسی اورنیمل خاورکورشتہ ازدواج مین بندھے ایک سال ہوگیا جس پران دونوں نے اپنے اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر بیٹے کے ساتھ پہلی بارتصویرشیئرکی۔

اس موقع پرنیمل خاور نے کہا کہ وہ اللہ کی بہت شکرگزارہیں۔ جب کہ حمزہ عباسی نے قرانی آیت (اوراس کی نشانیوں میں سے ایک ہے کہ تمہاری ہی جنس سے بیویاں پیدا کیں تاکہ تم ان سے آرام پاؤ، اس نے تمہارے درمیان محبت وہمدردی قائم کردی، یقین غور و فکرکرنے والوں کے لیے اس میں نشانیاں ہیں) شیئرکی اور خدا کا شکرادا کیا۔