- الإعلانات -

عورتیں مردوں سے کم نہیں ،ہر مرد کی کامیا بی کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے،سردار کمال

پاکستانی کامیڈن سردار کمال کا کہنا ہے کہ عورتیں کسی طرح سے بھی مردوں سے کم نہیں ہیں اور ہر مرد کی کامیابیوں کے پیچھے عورت کا ہی ہاتھ ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود ہماری سوسائٹی میں عورت کی تضحیک کی جاتی ہے۔ سردار کمال کا کہنا تھا کہ عورت مرد کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اسے اس بات کا سہرا دینا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عورتیں نہ صرف اپنا پروفیشنل کردار بہت احسن طریقے سے ادا کرتیں ہیں بلکہ وہ مردوں کی زندگی میں ہونے والی تمام چیزوں کی خالق ہیں، کوئی بھی ان کی طاقت اور ہمت کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔