- الإعلانات -

بصارت سے محروم پاکستانی لڑکی کا برطانوی میوزک شو کے فائنل میں پہنچنے کا امکان

یورپی ملک برطانیہ میں ہر سال ہونے والے معروف ٹیلنٹڈ میوزک شو ‘بریٹن گاٹ ٹیلنٹ’ میں پہلی بار کسی پاکستانی نژاد لڑکی سیرین جہانگیر کے پہنچنے کے امکانات ہیں۔

اس سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ممکنہ طور پر جو پاکستانی نژاد لڑکی مذکورہ شو کے فائنل میں پہنچیں گی وہ بصارت سے محروم ہیں اور وہ یہ اعزاز رکھنے والی پہلی ایشیائی بھی بن جائیں گی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ‘بریٹن گاٹ ٹیلنٹ’ کے گرینڈ فنالے میں 10 پرفارمنسر پہنچیں گے، جن میں سے فاتح کو ڈھائی لاکھ یورو کی رقم دی جائے گی۔

‘بریٹن گاٹ ٹیلنٹ’ کا فائنل رواں ماہ 10 اکتوبر کو ہوگا اور اس میں پہنچنے والے 10 امیدواروں یا ٹیموں میں سے 5 کو شو کے ججز فائنل کے لیے منتخب کریں گے، جب کہ 5 عوامی ووٹوں کے ذریعے فائنل میں جگہ بنائیں گے۔