- الإعلانات -

معیاری فلمیں بنتی رہیں توپاکستان فلم انڈسٹری کے حالات میں بہتری آئے گی ،بہاربیگم

سینئر اداکارہ بہاربیگم نے کہا ہے کہ اگراسی طرح اچھی اورمعیاری فلمیں بنتی رہیں توپاکستان فلم انڈسٹری کے حالات میں بہتری آئے گی اوربحران کا ختم ہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ اس وقت جو بھی پروڈیوسرفلمیں بنا رہے ہیں ، وہ بڑی دلیری کامظاہرہ کررہے ہیں۔ اس سے فلم انڈسٹری کا بحران ختم ہو جائیگا۔ انھوں نے کہا کہ میرے سمیت سینئر اداکار جن میں ندیم ، مصطفی قریشی ، غلام محی الدین ، نغمہ بیگم اورنشوبیگم سمیت دیگر شامل ہیں کی صلاحیتوں سے بھرپورفائدہ اٹھایا جانا چاہیے۔