- الإعلانات -

فلم انڈسٹری میں گزرے ہوئے لمحات میری زندگی کا قیمتی اثاثہ ہے،مصطفی قریشی

سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں گزرے ہوئے لمحات میری زندگی کا قیمتی اثاثہ ہے، زندگی 75 بہاریں دیکھنے کے بعد خوش ہوں کہ مجھے آج بھی لوگ بہت محبت سے ملتے ہیں ذاتی زندگی میری بے حد خوشگوار گزری ہے، مجھے 76ویں سالگرہ پر بہت سے لوگوں نے مبارکبادی ہے میں ان کا شکر گزار ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہا کہ میں آج بھی ہشاش بشاش ہوں اور کام کررہا ہوں،فلم انڈسٹری سے مجھے جو عزت اور شہرت ملی ہے میں اسے کبھی نہ بھول پاو¿ں گا،ان دنوں بھی متعدد فلموں اور ٹیلی ویڑن ڈراموں میں کام کررہا ہوں۔