- الإعلانات -

شادی کب کریں گی؟ اداکارہ عائشہ عمر نے بتادیا

کراچی:مزاحیہ ڈرامے ’بلبلے‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ عائشہ عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شادی کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کا جواب دے دیا۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر سے انسٹاگرام پر مداح نے سوال کیا کہ ’سب شادی کررہے ہیں آپ کب کررہی ہیں شادی؟۔‘
اداکارہ نے مداح کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’جب اللہ کی مرضی ہوگی تب شادی کریں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک ویب شو میں گفتگو کرتے ہوئے عائشہ عمر نے سوال کے جواب میں ازراہ مذاق کہا تھا کہ ’اگر دنیا سے سب مرد ختم ہوجائیں اور شادی کے لیے صرف قائم علی شاہ، چوہدری شجاعت حسین، رانا ثنا، شیخ رشید بچیں گے تو میں شیخ رشید کو ترجیح دوں گی۔‘ عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے پاس اچھی حسِ مزاح ہے اور وہ مزاحیہ شخصیت کے مالک ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں مزاحیہ انداز میں کہا تھا کہ یہ صرف ہمارے سماج کی سوچ ہے کہ شادی زندگی کو سنوارتی ہے، میری نظر میں تو شادی زندگی کو ختم کردیتی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں اداکارہ عائشہ عمر نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ انہیں اپنی زندگی میں بارہا جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور یہ واقعات پاکستانی انڈسٹری میں پیش آئے تھے۔