- الإعلانات -

ایران کا غیر اسلامی خیالات کے حامیوں کے خلاف اعلان جنگ ،فیشن ماڈلز گرفتار

تہران(آئی این پی) ایران میں سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر ایک نئے کریک ڈا?ن کا آغاز،جدید لباس میں تصاویر شیئر کرنے والے فیشن ماڈلز کی گرفتاریاں تیزی سے عمل میں آنے لگیں۔ واضح رہے ایران اور سعودی عرب اسلامی دنیا کے دو ایسے ملک ہیں جہاں کی حکومتیں اسلام کی متشدد تعریف پر یقین رکھتی ہیں۔ ان ممالک میں حکومت کی جانب سے کی گئی اسلامی تشریح کی خلاف ورزی پر سخت ترین سزاوں کا سامنا کرناپڑتا ہے۔ایران میں ایسے آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جو سوشل نیٹ ورکنگ سائیٹ انسٹاگرام پر ”غیر اسلامی ماڈلنگ“ کو فروغ دینے والے ایک نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ان افراد کی گرفتاری کا حکم ایران کی سائبر کرائم عدالت کی طرف سے جاری کیا گیا۔