- الإعلانات -

ارطغرل کے بعد ایک اور ترک ڈرامہ جلد نشر کیا جائے گا

پاکستان میں ترک ڈرامے’ ارطغرل غازی‘ کی ریکارڈ توڑ مقبولیت کے بعد وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر ایک اور ترک سیریز ’یونس ایمرے‘ کی اردو ڈبنگ کو’راہ عشق‘ کے نام سے جلد سرکاری چینل پی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

صوفی ازم پر مبنی ترک سیریز ’یونس ایمرے‘ کو اردو میں ڈب کرکے ’راہ عشق‘ کے نام سے نشر کیے جانے کا اعلان سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کیا گیا۔44 اقساط اور دو سیزن پر مشتمل ترکش سیریز یونس ایمرے کو 2015 میں ترکی کے چینل پر نشر کیا گیا تھا۔